ابنا: لبناني ذرائع کے مطابق فوج نے جنگ بندي کا اعلان کرديا تھا ليکن منگل کي رات مسلح گروہوں کي جانب سے فائر بندي کي خلاف ورزي کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ پھرسے شروع ہوگيا ہے -لڑائي ميں اب تک آٹھ فوجي سميت چـھياسٹھ افراد زخمي ہوئے ہيں -موصولہ رپورٹ کے مطابق يہ جھڑپيں شارع سوريہ اور جبل محسن نامي علاقوں ميں بڑي شدت کے ساتھ جاري تھيں اور فائرنگ کي آوازيں دور دور تک سنائي دے رہيں تھيں-رپورٹ کے مطابق اس وقت طرابلس کے علاقوں شارع سوريہ ،طلعہ الشمال اور جبل محسن نامي علاقوں ميں قدرے امن بحال ہوگيا ہے.
.......
/169